بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تقریباً 12 لاکھ 90 ہزار تجارتی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 8.8 فیصد زائد ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس مدت میں ملک میں تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار ٹرک فروخت ہوئے جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 7.7 فیصد زائد ہے۔
اسی عرصے میں مسافر تجارتی گاڑیوں کی فروخت 18.7 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 38 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔ کوچ اور ہلکی بسوں میں اضافے کی شرح دو ہندسوں میں رہی۔
صرف اپریل کے دوران چین میں 3 لاکھ 48 ہزار تجارتی گاڑیاں فروخت ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 60.5 فیصد زائد ہے۔