• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،طلباء میں موٹاپا پن سے نمٹنے کے لیے رہنما ہدایات جاریتازترین

July 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کو موٹاپے سے بچانے کے لیے جامع رہنما ضوابط جاری کیے ہیں ،جن میں طلباء میں موٹاپا پن کی روک تھام،ابتدائی سطح پرمداخلت اور بیماری سے متعلق ابتدائی انتباہ کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلباء میں زیادہ وزن اور موٹاپے کی موثر روک تھام اور کنٹرول کے لیے تکنیکی ضوابط "بیماریوں پرقابو پانے اور تدارک کے قومی ادارے،وزارت تعلیم، نیشنل ہیلتھ کمیشن اور جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹ آف چائنہ نے مشترکہ طور پر جاری کیے۔

ضوابط میں کہا گیاہےکہ وزن کے مسائل اور موٹاپا پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلباء کی صحت کو متاثر کرتے ہیں جس کی روک تھام کے لیے فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔

اہم سفارشات میں نمک، تیل اور چینی کے استعمال میں کمی کے ساتھ صحت مند غذا کی عادات کو فروغ دینا، موٹاپے کی روک تھام کے سائنسی طریقوں کو اپنانا اور اسکولوں کو مستند غذائی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ترغیب دینا شامل ہیں۔

ہدایات میں روزانہ کم از کم ایک فزیکل ایجوکیشن کلاس کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کو یقینی بنانے، باقاعدگی سے ہیلتھ اسکریننگ  اور والدین کو بروقت فیڈ بیک کے ساتھ طلباء کاہیلتھ ریکارڈ رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

زیادہ وزن اور موٹاپے کے خطرات کے لیے ایک خود تشخیص فارم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ خاندان اور اسکول پیشہ ورانہ رہنمائی کے تحت موٹاپے کی تشخیص کرسکیں۔