بیجنگ(شِنہوا) چین میں تمباکوکے ریاستی اجارہ دار ادارے کے سابق سربراہ لنگ چھینگ شنگ کو رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے شبے میں گرفتارکر لیا گیا ہے ۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ نگران قومی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے پرلنگ کا کیس استغاثہ کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزم اس سے قبل وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے رکن اورتمباکوکے اجارہ دارریاستی ادارے کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سیکرٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔