بیجنگ (شِنہوا) چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں بڑے حصے پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے سبب چینی محکمہ موسمیات انتظامیہ نے بارش کے طوفان کی سطح کو چو تھے درجے پر کردیا ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ منگل سے جمعرات تک چین کے جنوب مغربی صوبوں سیچھوان اور وسطی ہوبے صوبہ سے ہینان، شان ڈونگ، ہیبے ، شنشی، انہوئی، جیانگ سو، ہونان اور جیانگ سی تک موسلا دھاربارش ہوگی۔
جمعے سے اتوار تک بارش کا سلسلہ جنوب کی سمت ژے جیانگ اور فوجیان کی جانب بڑھے گا جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوجائے گا۔
سمندری طوفانوں سے متاثرہ چین کے شمالی علاقوں میں دریائے یانگسی اوراس کے معاون دریائے ہان کے سنگم کے اطراف علاقوں میں بدھ سے جمعرات تک تیز ہوا چلے گی۔
ماہرین موسمیات نے ہیبے ، ہینان، ہوبے اورانہوئی میں پہاڑی سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں داخل ہونے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مئی تعطیلات کے اختتام پرواپسی کے سفر کے لئے برسات کے موسم کی وجہ سے سڑکوں کی حفاظتی خطرات کے خلاف مناسب تیاری کی جائے ۔
چین میں بارش کے طوفان کے لیے 4 در جوں کا ہنگامی ردعمل نظام موجود ہے جس میں در جہ 1 سب سے زیادہ شدید ہے۔