• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، توانائی کی بچت کرنیوالی کاربن فائبرمیٹرو ریل تیارتازترین

June 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کاربن فائبر میٹرو ریل  تیار کر لی ہے جو راویتی ریل گاڑیوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر ہلکی اور توانائی کی زیادہ بچت کرتی ہے۔

یہ بات  اس کو تیار کرنے والی سی آرآرسی چھنگ ڈاؤ سی فانگ کمپنی لمیٹڈ نے بتائی۔

سیٹرووو 1.0 نامی ریل کو صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔  اس میں کاربن فائبر کمپوزٹ باڈی اور فریم شامل ہیں جو ریل کار کی باڈی اور بوگی فریم کے وزن کو بالترتیب 25 فیصد اور 50 فیصد تک کم کرتا ہے، جس سے روایتی ٹرینوں کے مقابلے میں گاڑی کا مجموعی وزن 11 فیصد ہلکا ہوجاتا ہے۔

ٹرین کے چیف ڈیزائنر لیو جن ژو نے بتایا ہے  کہ ہر ٹرین کی آپریشنل توانائی کی کھپت میں 7 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ تقریبا 130 ٹن کی کمی واقع ہوگی، جو 6.7 ہیکٹر درخت لگانے کے برابر ہے۔

میٹرو ٹرین کے فیکٹری میں جانچ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جو اس سال کے آخر میں چھنگ ڈاؤ میں آپریشنز شروع کرے گی۔