بیجنگ (شِنہوا) چین کی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ہوا اور شمسی توانائی مسلسل تو سیع کی بدولت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے دوران ہوا اور شمسی توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت 12 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی اور گزشتہ سال کے آخر تک مجموعی نصب شدہ صلاحیت 70 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہوا اور شمسی توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت گزشتہ سال ملک میں نئی تنصیب شدہ صلاحیت کے 78 فیصد کی برابرتھی جس سے یہ چین میں بڑے پاور جنریٹر بن گئے ہیں۔
سال 2022 کے دوران ہوا اور شمسی توانائی کی نئی شامل کردہ پیداوار ملک کی بجلی کی نئی پیداوار کے 55 فیصد سے زیادہ ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شمسی توانائی نے گزشتہ موسم گرما میں توانائی کے استعمال کی بلند ترین سطح کے دوران چین کے مشرقی جیانگ سو اور ژے جیانگ جیسے شمسی توانائی کے بڑے صوبوں میں توانائی کی مستحکم فراہمی میں قابل ذکر حصہ ڈالا۔