• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، طوفانِ بادوباراں سے پانچ افراد ہلاکتازترین

July 06, 2024

جینان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ہیز میں طوفانِ بادوباراں سے  پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

ہیزکے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق  گزشتہ روز سہ پہر ڈونگ منگ اور جوآن چھینگ کی کاؤنٹیز میں طوفان  سے 88 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے پانچ کی بعد میں دوران طبی علاج موت کی تصدیق کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طوفا ن سے 2ہزار820 مکانات، 4ہزار60 ہیکٹر پر کھڑی فصلوں  اور بجلی کی 48 سپلائی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔