• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،تھری گورجز ڈیم آبی گزرگاہ سے بحری جہازوں کا مال برداری حجم پہلی سہ ماہی میں 3کروڑ ٹن سے تجاوز کر گیاتازترین

April 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا)دنیا کے سب سے بڑے پن بجلی  منصوبےتھری گورجز ڈیم کی آبی گزرگاہ سے رواں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں بحری جہازوں کے ذریعے مال برداری کا  کُل حجم 30کرڑو20لاکھ ٹن رہا۔

چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے مطابق شدید موسمی حالات اور ڈیم کے شمالی حصے کے بحالی کے کاموں کی وجہ سے بند ہونے کے باوجود اس کے ذریعے سال کے پہلے تین ماہ میں تمام تر آپریشنز یکساں اور  منظم انداز میں برقرار رہے۔

حکام کے مطابق جنوری تا مارچ  کُل 8ہزار80 بحری جہاز تھری گورجز ڈیم  کے شپ لاک سے گزرے۔

تھری گورجز شپ لاک(ڈیم راہداری)  کو  باضابطہ طور پر 2004 میں جہاز رانی کے لیے کھولا گیا تھا جو  ملک کی سب سے طویل آبی گزرگاہ ہے اور یہ دریائے یانگسی پر ایک کثیر المقاصد پانی کے کنٹرول کا نظام بن چکاہے۔

سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2014 سے 2023 مسلسل 10 سالوں تک،آبی گزرگاہ سے مال بردار بحری جہازوں کے ذریعے مال برداری کا جحم 10کروڑ ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔