• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ترسیل کے شعبے میں 2022 کے دوران نمو مستحکم رہیتازترین

February 26, 2023

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں حئی ہی ایریا آف چائنہ (حئی لونگ جیانگ) آزمائشی آزادانہ تجارتی زون کے حئی ہی سرحد پار ای کامرس صنعتی پارک میں واقع انٹیلی جنٹ ویئرہاؤس اینڈ لاجسٹکس مرکز میں عملے کا ایک کارکن سامان منتقل کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین میں ترسیل کے شعبے میں 2022 کے دوران شرح نمو مستحکم رہی ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت سماجی ترسیل 3.4 فیصد اضافے سے 3476 کھرب یوآن (تقریباً 504 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں صنعتی اشیاء کی ترسیل میں گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔

اس مدت میں ترسیل کی صنعت کی مجموعی آمدن گزشتہ برس کی نسبت میں 4.7 فیصد اضافے سے 127 کھرب یوآن ہوگئی۔