• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لئے فورم کا آغازتازترین

November 07, 2023

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول کی میزبانی میں بین التہذیبی رابطے اور عالمی ترقیاتی فورم بیجنگ میں شروع ہوگیا ہے۔

اس فورم کا موضوع "تہذیبی روایت اور جدیدیت کا راستہ ہے " ہے۔ اس میں 30 سے زائد ممالک کے تقریباً 150 سیاست دان، کاروباری شخصیات، تھنک ٹینک ماہرین، اسکالرز، ثقافتی شخصیات اور سفارت کار شریک ہیں تاکہ تہذیبوں کے درمیان رابطوں اور عالمی ترقیاتی بارے امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ فورم 3 روز جاری رہے گا۔

اس فورم کے دوران چین ۔ یورپ  کے درمیان تہذیبی رابطوں ، چین۔ وسط ایشیا جدیدیت میں ترقی اور قیادت کا فروغ اور چین ۔عرب تہذیبی تبادلے اور جدیدیت میں ترقی پر 3 ذیلی فورمز کے ساتھ ساتھ ایک گول میز مباحثہ بھی ہوگا۔