بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2022 کے دوران زچہ و بچہ دونوں کی شرح اموات تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں ہے۔
قومی صحت کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2022 میں زچگی کے دوران شرح اموات 15.7 فی 1 لاکھ تھی۔
نوزائیدہ اور 5 برس سے کم عمر بچوں میں شرح اموات بالترتیب 4.9 فی ایک ہزار اور 6.8 فی ایک ہزار رہ گئیں ۔
کمیشن نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار چین میں خواتین اور بچوں کے صحت حقوق اور مفادات کے تحفظ میں قابل ذکر پیشرفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
کمیشن کے شعبہ زچہ و بچہ صحت کے سربراہ سونگ لی نے بتایا کہ چین نے زچہ و بچہ صحت میں اضافے پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ صحت مند چین انیشی ایٹو کو آگے بڑھایا جاسکے۔
سونگ نے مزید کہا کہ چین نے 2030 تک دوران زچگی شرح اموات کو 12 فی ایک لاکھ تک کم کرنے اور 5 برس سے کم عمر بچوں کی شرح اموات کو 6 فی ایک ہزار سے کم کرنے کا عہد کیا ہے۔