بیجنگ(شِنہوا) چین کے قومی صحت کمیشن نے عوام کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے میں سرکاری امداد سے چلنے والے صحت کی خدمات فراہم کرنے والےاداروں کے کردارکواجاگرکرتے ہوئے دائیوں خدمات کوبہتر بنانےکے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔
سرکلر کے مطابق، 3لاکھ سے زیادہ آبادی والے کاؤنٹی لیول کے علاقوں میں سرکاری امداد سے چلنے والے صحت کی دیکھ بھال کے کم ازکم دو ادارے ہونے چاہئیں جو دائی کی خدمات فراہم کرنے کے اہل ہوں، جب کہ ایسے علاقے جن کی آبادی3لاکھ سے کم ہے وہاں کم از کم ایک ایسا ادارہ ہونا چاہیے۔