• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ژانگ ژو نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی تعمیرشروعتازترین

February 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر ژانگ ژو میں ملکی سطح پر تیار کردہ تیسری نسل کے ری ایکٹر، ہوالونگ ون ری ایکٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ژانگ ژو نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی تعمیرشروع کر دی ہے۔چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کے مطابق، اس سے  پہلے ہوالونگ ون کے چار یونٹ مکمل ہو چکے ہیں جن  سے پیداوارحاصل کی جارہی ہے۔

ژانگ ژونیوکلیئر پاور پراجیکٹ چھ پاوریونٹس پر مشتمل ہے، جن میں سے ہر ایک کی  پیداواری صلاحیت10لاکھ  کلوواٹ ہے۔