• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ژی شنگ شہر میں طوفانی بارشوں سے 30افراد ہلاک ،35 لاپتہتازترین

August 01, 2024

چھانگشا (شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ  ہونان کے شہرژی شنگ میں  سمندری طوفان کی وجہ سے  ہونے  والی شدید بارشوں سے جمعرات  کی دوپہر تک 30افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی جبکہ 35 دیگرافراد لاپتہ ہیں۔ شہرکے فلڈ کنٹرول اور خشک سالی سے نمٹنے کے مرکزی دفترکے مطابق سمندری طوفان گیمی کے اثرات کے بعد ژی شنگ کے سب سے زیادہ متاثرہ آٹھ علاقوں میں سڑکیں، بجلی اور مواصلات کا نظام  بڑے پیمانے پر بحال کردیاگیا ہے۔  تلاش اور بچاؤ کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔