• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین زیادہ تر ممالک کے لیے بڑا تجارتی شراکت دار ہے: ایشیائی ترقیاتی بنکتازترین

February 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی ) نے کہا ہے کہ چین پر نام نہاد ڈی کپلنگ کے الزامات کے باوجود وہ دنیا بھر کے بیشتر ممالک کے لیے ایک اہم تجارتی شراکت دارہے۔

سی این بی سی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکانومسٹ البرٹ پارک  کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا کہ  "چین اب بھی شاید دنیا کے اکثریتی ممالک کے لیے نمبر ایک تجارتی شراکت دار ہے۔"

البرٹ پارک نے کہا کہ اگرچہ یہ تصور کچھ اشیاء یا مخصوص ممالک کے لیے درست ہو سکتا ہے جو چین کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وسیع تر عالمی سطح پر   چین کے ساتھ تجارت محدود کرنے کا تصور بہت کم عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو عالمی معیشت سے الگ کرنے کا معاملہ بڑی حد تک جزوی اور محدود ہے۔