شی ننگ(شِنہوا) چین کے صوبے چھنگ ہائی میں زیر تعمیر سرنگ منہدم ہونے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق ہائی ڈونگ شہر کی ہوزہو تو خودمختار کاونٹی میں گزشتہ روز سرنگ منہدم ہونے سے تین افراد ملبے تلے پھنس گئے تھے جن کی بعد ازاں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔
شہر کے ہنگامی انتظامی بیورو کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس حادثے میں ملوث کمپنیوں کے کاروباری آپریشنز کو معطل کر دیا گیا ہے۔