بیجنگ (شِنہوا)چین کی حکومت نے ملک میں زلزلے سے متاثرہ گانسو اور چھنگ ہائی صوبوں میں آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے 20 کروڑ یوآن (تقریباً2 کروڑ 81 لاکھ 80 ہزار ڈالر) مالیت کی رقم مختص کر دی ہے۔
منگل کو چینی ہنگامی انتظام کی وزارت اور وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر15 کروڑ یوآن گانسو کی مدد کے لیے استعمال کیے جائیں گے جبکہ 5 کروڑ یوآن چھنگ ہائی کوامداد و بچاوٗ کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔