• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، زمینی بندرگاہیں غیر ملکی تجارت کے فروغ میں مصروف عملتازترین

February 09, 2023

ارمچی (شِنہوا) ارمچی کی بین الاقوامی زمینی بندرگاہ سے ایک مکمل بھری ہوئی ٹرین پیر کے روز قازقستان کے لئے روانہ ہوئی۔ یہ چین ۔یورپ کی 6 ہزار 500 ویں مال بردار گاڑی تھی۔چین نے نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے اپنے ردعمل کو بہتر بنایا اور آمدورفت کی پالیسیوں کو تر تیب دیا جس کے سبب شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کی زمینی بندرگا ہوں میں سرگرمیاں عروج پر ہیں۔کسٹم حکام جنوری سے قازقستان کی سرحد سے  ہارگوس بندرگاہ پر بین الاقوامی مسافروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں۔قازقستان سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر بیلک زانوزاکوف نے کہا کہ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب انہیں گزشتہ چند برس کے دوران آن لائن کاروبار کرنا پڑا۔ وہ زمینی بندرگاہ دوبارہ کھلنے پر بے حد خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب میں اپنے کاروباری شراکت داروں سے روبرو بات کرسکتا ہوں ۔ اس سے مجھے امید ہے کہ ہمارے درمیان تعاون میں بہت اضافہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہیں جس سے میں پرامید ہوں کہ میرا کاروبار بڑھے گا۔الاتا بندرگاہ چین ۔یورپ مال گاڑیوں کے لئے اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ یہاں رواں سال کے آغاز سے ہی مال برداری کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری میں 11 لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد سامان کی نقل وحمل ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد زائدہے۔الاتا بندرگاہ سے منسلک گو ہوا نے کہا کہ کسٹمز، سرحدی جانچ کے محکموں اور قازقستان کے محکمہ ریلوے نے چین ۔ یورپ مال بردار گاڑ یوں کی نقل و حمل کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش میں تعاون اور تبادلے کو مضبوط بنایا ہے۔