بیجنگ(شِنہوا) چین کی زمینی اور آبی گزرگاہوں کے ذریعے مال برداری کے حجم میں رواں سال کے پہلے دو ماہ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چینی وزارت کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں سڑک کے راستے تقریباً 5.45 ارب ٹن سامان کی نقل وحمل کی گئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 7.8 فیصد زیادہ ہے۔
چین کی آبی گزرگاہوں کے ذریعے تقریباً 1.4ارب ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت10.2 فیصد زائد ہے۔
جنوری تافروری کے دوران چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ میں سڑکوں کے ذریعے مال برداری میں گزشتہ سال کی نسبت سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، جبکہ شمال مغربی صوبہ شانشی گزشتہ سال کی نسبت آبی گزرگاہوں میں مال برداری کی ترقی کے لحاظ سے ملک میں سرفہرست رہا۔