بیجنگ(شِنہوا) چین کی پولیس نے منشیات اور منی لانڈرنگ کے متعلق امریکہ کی طرف سے معلومات کی فراہمی کے بعد زرمبادلہ کے غیر قانوںی لین دین کی تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔
چین کی وزارت پبلک سکیورٹی نے بتایا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مشتبہ ٹونگ نامی شخص نے امریکہ میں ایک کار ڈیلر شپ شروع کی اور چینی یوان اور امریکی ڈالر کے تبادلے کی خدمات کی پیشکش کی ۔بعد میں یہ کام زرمبادلہ کی غیر قانونی تجارت سمیت مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو گیا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ٹونگ کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جا ری ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ یہ کیس چین امریکہ انسداد منشیات تعاون کی بہترین مثال ہے۔