• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، زرمبادلہ کا کاروباری عمل بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات متعارفتازترین

April 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے زرمبادلہ کے کاروباری عمل کو بہتر بنانے کے لیےچھ اقدامات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق یہ نئے متعارف کرائے گئے اقدامات تجارتی سہولتوں کو مزید فروغ دینے اور حقیقی معیشت میں خدمات کی فراہمی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق پالیسیوں میں بنیادی طور پر غیر ملکی تجارتی اداروں کی رجسٹریشن کو بہتر بنانے، سرحد پار تجارتی تصفیہ اور کاروباری اداروں کے لیے ادائیگی اور اشیاء کی تجارت کے لیے غیر ملکی زر مبادلہ کے حوالے سے ضوابط کو ہموار کرنا شامل ہے۔سرکلر یکم جون 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔