بیجنگ(شِنہوا) چین نےعوامی نفسیاتی خدمات کے نظام کو بہتربنانے کے لیے خصوصی ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ قائم کیا ہے۔ قومی صحت کمیشن (این ایچ سی) کے بیان کے مطابق، ورکنگ گروپ میں ملک بھر کی ممتاز یونیورسٹیوں، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں کے 20 سے زائد ارکان شامل ہیں جو ملک میں نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کے خلاف کوششوں میں صف اول میں کام کر رہے ہیں۔
ماہرین ملک میں عوامی نفسیاتی خدمات کے معیارکا جائزہ اور مختلف خطوں میں اس حوالے سے کامیاب تجربات کو سامنے لائیں گے۔ ورکنگ گروپ کے ارکان صحت کے صوبائی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کی مدد اور رہنمائی بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ ، گروپ اضافی منصوبوں، نظم و نسق کے نظام اور تشخیص کے معیار کو بہترکرنے پر کام کرے گا جس کا مقصد عوامی نفسیاتی خدمات کے نظام کو ترقی دیناہے۔