ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کی غیرملکی تجارت 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 177.26 ارب یوآن (تقریباً 25.7 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت میں 1.9 فیصد زائد ہے۔
اس عرصے میں صوبے کی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 15.5 فیصد اضافے کے ساتھ 118.32 ارب یوآن رہی۔
صوبائی محکمہ تجارت کے ڈائریکٹر فینگ شو نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا اصل استعمال گزشتہ برس کے مقابلے میں 42.2 فیصد بڑھ کر 61 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا۔ ہائی ٹیک اور مینوفیکچرنگ صنعتوں میں شرح نمو مضبوط رہی جو 2022 کے اسی مدت کی سطح سے بالترتیب 2.3 گنا اور 1 گنا زائد تھی۔
پہلی سہ ماہی میں انہوئی کی بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ تجارت 57.85 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 29.6 فیصد زائد ہے۔
صوبے اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے درمیان تجارتی حجم 21.92 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.9 فیصد زیادہ ہے۔