بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ عوامی استغاثہ نے چین کے شمالی صوبے ہیبے میں انسداد بدعنوانی کے ایک سابق اہلکار چھن یوشیانگ کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کی ہدایت کے بعد جیانگ سو صوبائی عوامی استغاثہ نے چھن کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ چھن ہیبے کے ڈسپلن انسپکشن کمیشن اور صوبائی نگران کمیشن کے نائب سربراہ رہ چکے ہیں۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کہا کہ نگران قومی کمیشن نے مقدمہ کی تحقیقات مکمل کرکے اسے قانونی چارہ کے لئے استغاثہ کے سپرد کردیا۔
گزشتہ ماہ جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق چھن کو سرکاری عہدے اور پارٹی سے فارغ کردیا گیا تھا۔