• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،استغاثہ کے اداروں نے فوڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے مہم شروع کردیتازترین

March 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے استغاثہ کے اداروں نے فوڈ سیفٹی سے متعلقہ مقدمات کی نگرانی اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی کوتیزکرنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعہ کو بتایا کہ فروری سے دسمبر تک جاری رہنے والی اس مہم میں گروپ خریداری، انٹرنیٹ مارکیٹنگ اور لائیو سٹریمنگ سیلزجیسے  نئے کاروباری طریقوں سے فوڈ اور ڈرگ سیفٹی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

ایس پی پی کے مطابق، استغاثہ  کے ادارے صارفین کے خدشات دور کرنے کی کوششیں کریں گے، جن میں پکے کھانوں کی فوڈ انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنا، فوڈ ایڈیٹیو کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی روک تھام اورادویات کے غلط استعمال سے نمٹنا شامل ہے۔