• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،بے ہانگ یونیورسٹی کے سابق نائب صدر پر بدعنوانی کی فرد جرم عائدتازترین

May 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بے ہانگ یونیورسٹی کے سابق نائب صدر ژانگ گوانگ پر رشوت خوری کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ قومی نگران کمیشن کی تحقیقات کے بعد صوبہ جیانگ شی کے شہر نان چھانگ کے استغاثہ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں ژانگ کا مقدمہ دائر کیا۔

استغاثہ کا ژانگ پر الزام ہے انہوں نے  بے ہانگ یونیورسٹی میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے ناجائز فوائد حاصل کئے اور اس کے عوض بھاری رقم اور قیمتی تحائف وصول کئے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ کے مطابق سرکاری وکلاء نے ملزم کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کر تےہوئے  وکیلِ صفائی کے دلائل سنے۔