• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،بیجنگ کا کمرشل خلائی ترقی میں پیشرفت کے لئے "راکٹ اسٹریٹ" منصوبہ شروعتازترین

July 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے ایک "راکٹ اسٹریٹ" منصوبہ شروع کردیا ہے جس کا مقصد چین کی کمرشل خلائی ترقی میں تعاون کے لئے قومی سطح پر سائنسی تحقیق و پیداواری مرکز قائم کرنا ہے۔

چینی دارالحکومت بیجنگ کے جنوب مشرق میں اقتصادی اور ٹیکنالوجیکل ترقیاتی خطے بیجنگ ای ٹاؤن میں قائم اس "بیجنگ راکٹ اسٹریٹ" منصوبے کا تعمیراتی رقبہ 1 لاکھ 40 ہزار مربع میٹرہے۔

اس میں عام تکنیکی پلیٹ فارم، ایک اعلیٰ درجے کا پیداواری مرکز اور ایک اختراعی تحقیق و ترقی مرکز جیسے کچھ اہم سہولیات شامل ہوں گی ۔ یہ سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے ایک انٹریکٹو نمائشی ہال کے قیام کا ارادہ بھی رکھتا ہے ہے جو مہمانوں کو ورچوئل ریئلٹی تجربات پیش کرے گا۔

مقامی حکومت توقع کررہی ہے کہ اس منصوبے سے راکٹ کمپنیوں کو نئی ٹیکنالوجیز کی تلاش اور ان کے اطلاق کا منظر نامہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ کاروباری اداروں، جامعات ، اداروں اور کوآپریٹوز کو یکجا کرتے ہوئے ایک کمرشل خلائی اتحاد بھی قائم کرے گا۔

بیجنگ ای ٹاؤن میں  70 سے زائد ایرو اسپیس ادارے کام کررہے ہیں جس میں چین کے 75 فیصد نجی راکٹ ساز ادارے بھی شامل ہیں۔