بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہر بیجنگ کی مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) 2023 میں تقریباً 44 کھرب یوآن (تقریباً 618.26 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.2 فیصد زیادہ ہے۔
بیجنگ کے میئر یِن یونگ نے اتوار کو بیجنگ میونسپل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومتی امور کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کے عوامی بجٹ کی آمدنی 2023 میں 600 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد زیادہ ہے جبکہ شہر کی سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال 4.4 فیصد رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیجنگ کا کنزیومر پرائس انڈیکس 2023 میں بڑی حد تک مستحکم رہا۔ بیجنگ کے رہائشیوں کی آمدنی میں اضافے سے گزشتہ سال اقتصادی توسیع کی رفتار برقرار رہی جبکہ مختلف اشارے جیسے کہ فی کس علاقائی جی ڈی پی اور محنت کشی کے ذریعےمجموعی پیداواریت ملک بھر میں صوبائی سطح کے علاقوں میں سب سے زیادہ رہی۔