بیجنگ(شِنہوا) چین کے بیمہ شعبے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم آپریشن اور کلیمز نمٹانے کی مناسب شرح برقر ار رہی۔
قومی مالیاتی ریگولیٹر ی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری اعداد و شمارکے مطابق مارچ کے اختتام تک ملک کے بیمہ کنندگان کی اوسط کلیمز نمٹانےکی جامع شرح 195.6 فیصد تھی اور ان کےاہم کلیمز نمٹانےکی اوسط شرح 130.3 فیصد تھی۔
خاص طورپر پراپرٹی انشورنس کمپنیوں، لائف انشورنس کمپنیوں اور ری انشورنس کمپنیوں کی کلیمز نمٹانے کی اوسط جامع شرح بالترتیب 206.3فیصد،113.5فیصداور229.1 فیصد رہی۔
کلمیز نمٹانے کی شرح قرض اور دیگر ذمہ داریوں سے عہدہ براہ ہونے کیلئےبیمہ کنندہ کی صلاحیت کا ایک کلیدی اشاریہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے اختتام پر بیمہ کمپنیوں کے کل اثاثے 329 کھرب یوان(تقریبا 46.3 کھرب ڈالر تھے )جو سال کے شروع کی نسبت 14 کھرب یوان یا4.4 فیصد زائد ہیں۔