بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے تجارتی بینکوں میں سے ایک بینک آف کمیونیکیشنز نے روایتی شعبوں کی ماحول دوست اور کم کاربن اخراج منصوبوں کی جانب تبدیلی اور ماحول دوست توسیع کے لئے مالی تعاون کو مستحکم کیا ہے۔
بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے اختتام تک ماحول دوست ترقی کے لئے دیئے گئے قرض کی مالیت 822.04 ارب یوآن (تقریبا 115.6 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی تھی جو 2022 کے اختتام کے مقابلے میں 29.37 فیصد زائد ہے۔
پیپلزبینک آف چائنہ نے2021 میں ماحول دوست ترقی آگےبڑھانےکی ملکی کوششوں میں معاونت کے لئے ایک سہولت متعارف کرائی تھی جس کا مقصد کاربن اخراج میں کمی کے اقدامات میں تعاون کرنا تھا۔
بینک آف کمیونیکیشنز نے 2023 کے اختتام تک پیپلز بینک آف چائنہ کی ضرورت کے مطابق کاربن اخراج میں کمی کے لئے21.38 ارب یوآن مالیت کا قرض جاری کیا۔
بینک کاربن میں کمی کی کوششوں میں اپنا مالی تعاون مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد 2025 تک اپنے ماحول دوست قرض کا توازن 10 کھرب یوآن تک پہنچانا ہے۔
چین نے 2030 میں کاربن اخراج میں خاطر خواہ کمی اور 2060 تک کاربن کے مکمل خاتمے کا دوہرا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔