• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،چھنگ منگ تہوار کی تین روزہ تعطیلات میں 74کروڑ سفری دورے ریکارڈتازترین

April 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 4 تا 6 اپریل تک جاری رہنے والے تین روزہ چھنگ منگ تہوار کے سلسلے میں تعطیلات کے دوران ملک بھر میں 74کروڑسے زائد سفری دورے ریکارڈ گئے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں مسافروں کے سفر میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

چینی نقل و حمل کی وزارت کا کہنا ہے تین روز کے دوران یومیہ اوسطاً 24 کروڑ 68 لاکھ سفری دورے  کیے گئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 53.5 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خاص طور پر روزانہ کی بنیاد پر ریلوے کے سفری دوروں کی اوسط 1کروڑ65 لاکھ 60 ہزار رہی جو کہ گزشتہ سال  کے مقابلے میں 75.1 فیصد زیادہ ہے۔ آبی گزرگاہوں کے سفری دوروں کی اوسط 9لاکھ 16ہزار رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 84.9 فیصد زیادہ ہے جبکہ فضائی سفری دوروں کی اوسط تقریباً 16 لاکھ 80 ہزارلاکھ رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 21.9 فیصد زیادہ ہے۔

دریں اثنا اس عرصے کے دوران زمینی سفری دوروں کی کل تعداد 68 کروڑ 29 لاکھ 20 ہزار رہی جو یومیہ اوسط 22 کروڑ 76 لاکھ 40 ہزار کے ساتھ  گزشتہ سال کی نسبت 52.3 فیصد زائد رہے۔