• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،چھنگھائی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کو رشوت خوری کے جرم میں عمر قید کی سزاتازترین

February 28, 2024

تیانجن(شِنہوا)چین میں ایک عدالت نے ملک کے شمال مغربی صوبہ چھنگھائی کے سابق سینئر قانون ساز لی جی شیانگ کو رشوت خوری کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

تیانجن میونسپلٹی کی دوسری انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے فیصلے کے مطابق چھنگھائی کی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین لی کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا اوران کی تمام ذاتی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لی کے تمام غیر قانونی اثاثے واپس لے کر سرکاری خزانے میں جمع کرائے جائیں گے۔

عدالت میں دورانِ سماعت یہ ثابت ہوا کہ لی نے  چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعلقہ اکائیوں اور افراد کے لیے 2004 سے 2021 تک منصوبے کے ٹھیکے دینے ، ملازمتوں میں ترقیوں، مالیاتی سبسڈی کے حصول اور دیگر معاملات میں غیرقانونی طور پر فوائد حاصل کرتے ہوئے براہ راست یا دوسروں کے ذریعے 8 کروڑ 82 لاکھ 30 ہزاریوآن (تقریباً1 کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار ڈالر) مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

عدالت کے مطابق لی کی جانب سےسچائی سے اپنے جرم کا اعتراف کرنے، اپنے جرم کے ایسے زیادہ تر حقائق خود بتانے جن کا  نگران ادارے پتہ نہیں لگا سکے، پچھتاوا ظاہر کرنے اور اپنے ناجائز منافع کو واپس کرنے پرانہیں ہلکی سزا دی گئی ہے۔