چھونگ چھنگ(شِہنوا)چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ سے 174 مسافروں کو لے کرایک پرواز کی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ روانگی سے دونوں شہروں کے درمیان براہ راست فضائی سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔
سٹی لنک انڈونیشیا کی جانب سے ایئربس اے 320 طیاروں کے ذریعے چلائی جانے والی یہ نئی سروس چھونگ چھنگ جیانگ بی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےہر بدھ اور ہفتہ کو دو باقاعدہ پروازیں چلائے گی۔
یہ پرواز چھونگ چھنگ سے مقامی وقت کے مطابق الصبح ساڑھے تین بجے روانہ ہوکر جکارتہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 55 منٹ پر سوئیکارنو-ہٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتی ہے، پرواز کا دورانیہ تقریبا 6 گھنٹے ہے۔
چھونگ چھنگ جیانگ بی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بین الاقوامی ہوائی راستوں کے انچارج ہی لو کے مطابق براہ راست مسافر سروس سےمسافروں کے لئے تین گھنٹے سے زیادہ وقت کی بچت ہوگی۔