• Huntsville, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،فوج کے پرستارکو ڈرون کے ذریعے جنگی جہاز کی تصویر لینے پرسزاتازترین

June 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں فوج کے ایک  پرستار کو ہائی ڈیفینیشن ڈرون کے ذریعے نئے قسم کے جنگی جہاز کی تصویر کھینچنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی دی گئی ہے۔

وزارت برائے ریاستی سلامتی کی جانب سے اس کیس کی جاری تفصیلات کے مطابق لوو نامی شخص کو نومبر 2021 میں چینی جنگی جہاز کی تصویر کھینچتے ہوئے پایا گیا تھا، جس کامقصد تصاویرکو آن لائن فورم پر فوجی شائقین کے ساتھ شیئرکرنا تھا۔

متعلقہ اداروں نے بعد میں لوو کی پکڑی گئی تصاویراورویڈیوزکوعسکری رازوں میں شمار کرتے ہوئے لووکوغیر قانونی طور پر ریاستی رازحاصل کرنے کا مجرم قرار دیا ۔

بغیرپائلٹ طیاروں کے آپریشن سے متعلق ملکی ضوابط کے مطابق،چین میں فوجی تنصیبات اور پلانٹس جیسے خفیہ مقامات کی غیر قانونی طور پرتصویرکشی کے لیے ڈرون کا استعمال اور ایسی فوٹیج کا حصول، انکشاف یا بیرون ملک بھیجنے کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔