• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،گوانگ ژواورشین ژن میں گھر خریدنے کیلئے عائد پابندیوں میں آسانی کا اعلانتازترین

May 29, 2024

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے  صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژواور شین ژن گھر خریدنے پر عائد پابندیوں میں آسانی پیدا کرنیوالے ملک کے نئے شہر بن گئے ہیں۔

میونسپل حکومت نے اپنے جاری نوٹس میں کہا ہے کہ  شہر میں گھر خریدنے کے خواہشمند افراد پیشگی ادائیگی کی کم شرح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،گوانگ ژو سے باہر کے ایسے رہائشی اگر ان کے پاس شہر میں سوشل انشورنس یا انکم ٹیکس کی ادائیگی کا دو سال کی بجائے اب  6 ماہ کاریکارڈ موجود ہے تو وہ بھی چھ ضلعوں میں مقامی افراد کی طرح دو گھر خرید سکتے ہیں۔

ان چھ اضلاع میں پہلے  گوانگ ژو سے باہر کے  رہائشیوں کو صرف ایک گھر خریدنے کی اجازت دی تھی۔

حکام نے بینچ مارک لون پرائم ریٹ (ایل پی آر) کی مدت کی بنیاد پر گھریلو قرضوں پر شرح سود کی نچلی حد   کم کرنے اور کم ادائیگی کے تناسب کو کم کرنے کے لیے نئے اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے۔

انفرادی کمرشل ہاؤسنگ مارگیجز کے لیے کم از کم ادائیگی کا تناسب پہلے گھر کی خریداری کے لیے 20 فیصد اور دوسرے گھر کی خریداری کے لیے 30 فیصد کر دیا گیا ہے۔

دونوں شہروں میں نئی پالیسیاں بدھ سے نافذ العمل ہوں گی۔