• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،حکومت کا دریائے یانگتزی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کریک ڈاون کا حکمتازترین

March 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت پبلک سیکورٹی نے صوبائی سطح کے 11 متعلقہ علاقوں میں پولیس حکام کو دریائے یانگتزی کے کنارے ماحول کے لئے نقصان دہ سرگرمیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری ہدایات کے مطابق یہ مہم رواں سال ستمبر کے آخر تک جاری رہے گی،جس کے دوران دریائے یانگتزی کے طاس میں ٹھوس اور خطرناک فضلہ سے ماحولیات کی آلودگی کا سبب بننے والی نمایاں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزارت نے متعلقہ انتظامی ریگولیٹرز کے ساتھ مل کر خطرناک فضلہ کے خطرات کا جامع معائنہ کرنے اور ماحولیاتی جرائم سے متعلق انتباہ، روک تھام اور کریک ڈاؤن کے لیے زیادہ موثر انداز اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔