بیجنگ(شِنہوا) چین کے حکومتی اخراجات کاحجم 2024 کے پہلے پانچ ماہ میں گزشتہ سال سے3.4 فیصد اضافے سے 108کھرب 35ارب 90کروڑیوآن (تقریباً 15کھرب 20ارب ڈالر) تک پہنچ گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں تعلیم، سماجی تحفظ اور روزگار شعبوں میں اخراجات سب سے زیادہ رہے جبکہ زراعت، جنگلات اور آبی تحفظ سے متعلقہ شعبوں کے اخراجات میں تیز رفتار اضافہ ہوا۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے پانچ ماہ میں حکومتی آمدنی گزشتہ سال سے 2.8 فیصد کم ہو کر 96کھرب 91ارب 20کروڑ یوآن رہی۔
آمدنی سے متعلق اعداد و شمار کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، وزارت نے کہا کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے بعد از ٹیکس ریلیف اقدامات کے آمدنی میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔
وزارت کے مطابق، جنوری تا مئی کے دوران ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی 80کھرب 46ارب 20کروڑیوآن رہی، جو گزشتہ سال سے 5.1 فیصد کم تاہم خصوصی عوامل کے اثرات کے بعد تقابلی لحاظ سے تقریباً 0.5 فیصد زیادہ ہے۔