بیجنگ(شِنہوا)چین کے تیار کردہ اے جی 600 بڑے ایمفیبیئس طیارے نے پانی کے ذریعےامدادی کارروائیوں کی اپنی صلاحیتوں کی ابتدائی آزمائش مکمل کر لی ہے۔
چین کی ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن(اے وی آئی سی) کے مطابق اپریل کے آخر میں اے جی 600 ہوائی جہاز نے چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر جنگ مین کے ایمفیبین ژانگ ہی ائیرپورٹ کے پانی ذخائر سے امدادی کاموں کی آزمائش کی مشق کی تھی۔
اے وی آئی سی نے کہا ہے کہ ملک کے ایمرجنسی ریسکیو سسٹم کی ضروریات پوری کرنے کےلئے اے جی 600 بڑےایمفیبیئس ہوائی جہازکی یہ آزمائش کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
طیارہ ساز کمپنی نے مزید کہا کہ یہ مشق اے جی 600 ہوائی جہاز کی سیریز کے لیے اہم پیش رفت ہے جس سے تلاش اور بچاؤ کے مختلف کاموں کے لیے ٹیک سپورٹ فراہم ہو سکے گی ۔
اے جی 600 ہوائی جہاز کی سیریز کو ہنگامی ریسکیو صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ایروناٹیکل تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔ ہوائی جہاز کو ملک بھر میں کسی بھی جگہ پر ریسکیو مشن ، آگ بجھانے، سمندرمیں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔