• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اعلیٰ قانون ساز کی عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر سے ملاقات،باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کے فروغ پر اتفاقتازترین

April 15, 2024

پیونگ یانگ (شِنہوا) چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا  کے صدر کم جونگ اُن سےپیونگ یانگ میں ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ژاؤ نے عوامی جمہوریہ کوریا کے سرکاری خیرسگالی دورے پر چینی پارٹی اور حکومت کے ایک وفد کی قیادت کی۔

ژاؤ نے کم جونگ ان کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا نیک خواہشات اور تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

ژاؤ نے کہا کہ وہ عوامی جمہوریہ کوریا کا دورہ کرنے والے چینی پارٹی اور حکومتی وفد کی قیادت کررہے ہیں جسے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے مقرر کیا ہے۔ وفد سرکاری خیرسگالی دورے پر "چین ۔ عوامی جمہوریہ کوریا دوستی سال" کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آیا ہے جس کا کا ڈبلیو پی کے اور عوامی جمہوریہ کوریا کی حکومت نے پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال چین۔ عوامی جمہوریہ کوریا سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور گزشتہ 75 برس کا سفر اچھی ہمسائیگی اور دوستی کی علامت ہے کیونکہ دونوں ممالک شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے ساتھ ساتھ ایک ساتھ لڑ رہے ہیں اور مشترکہ تقدیر اور مشترکہ ترقی میں شریک ہیں۔

ژاؤ نے کہا کہ نئی صورتحال کے تحت چین دونوں ملکوں کی جماعتوں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی بلند و بالا خواہشات سمیت دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ امنگوں کے مطابق  چین- عوامی جمہوریہ کوریا کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ ترقی دینے کی غرض سے آگے بڑھانے کے لیے عوامی جمہوریہ کوریا کے کے ساتھ کام کرنےکوتیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ملکو کی جماعتوں اور دونوں ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کی سٹرٹیجک رہنمائی میں عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے دوطرفہ عملی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ "چین-ڈی پی آر کے دوستی سال" کی تمام سرگرمیوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے چین  عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے لیے تیار ہے۔

ژاؤ نے زور دے کر کہا کہ چین، 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس میں پیش کیے گئےسٹرٹیجک منصوبے کے مطابق، ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی جدیدیت کے ذریعے قومی تجدیدشباب کے عظیم مقصد کو جامع طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ترقی میں تعاون کو تیز کرنے اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے سمیت چین-عوامی جمہوریہ کوریا تعلقات کو مسلسل فروغ دینے کوتیار ہے۔

اس موقع پر عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے ژاؤ لی جی سے کہا کہ وہ چینی صدر اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچائیں۔

کم نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے مقررہ کردہ چینی پارٹی اور حکومتی وفد کا عوامی جمہوریہ کوریا کا دورہ اور "عوامی جمہوریہ کوریا ۔ چین دوستی سال" کی افتتاحی تقریب میں وفد کی شرکت ، عوامی جمہوریہ کوریا ۔ چین تعلقات پر جنرل سیکرٹری شی کی دوستی کا بھرپور مظاہرہ اور دوطرفہ تعلقات میں گہری اور اٹوٹ بنیاد کی مضبوط کا اظہار ہے۔

کم نے جنرل سیکرٹری شی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کو اپنے سوشلسٹ کاز کے حصول میں چین کی ترقیاتی کامیابیوں پر دلی مبارکباد پیش کی۔