بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے ملک میں اصلاحات اور ترقی میں معاون مزید کوششوں پر زور دیاہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے یہ بات رواں سال کی پہلی ششماہی میں معاشی صورتحال کے تجزیہ پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب میں کہی۔
وانگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے حال ہی میں اختتام پذیر تیسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں کے مطابق سوچنے اور کام کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی تاکہ اصلاحات کو مزید گہرا کرکے چینی جدیدیت کو آگے بڑھایا جاسکے۔
سمپوزیم میں شرکت کرنے والے سیاسی مشیروں اور ماہرین کے مطابق چینی معیشت نے 2024 کی پہلی ششماہی میں مستحکم انداز میں اپنی بحالی کو جاری رکھا، جس میں نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی نشوونما، ترقی کے نئے محرکات کو وسعت دی گئی اور اعلی معیار کی ترقی میں پیشرفت ہوئی۔
وانگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ معاشی ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی ترقی پر اپنی تحقیق جاری رکھیں اور ہدف پر مبنی عملی اور موثر مشورے دیں۔