• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اعلیٰ سیاسی مشیر کا برطانوی جماعتوں کے ساتھ تبادلے بڑھانے پر زورتازترین

March 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے کنزرویٹو اور لیبر پارٹی سے وابستہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کی، وفدنے 12 ویں چین برطانیہ قائدین فورم میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی جدیدیت میں پیشرفت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین،برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور برطانوی کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے اور ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کے ساتھ مختلف نوعیت کے تبادلے جاری رکھنے، باہمی افہام وتفہیم میں اضافے اور اختلافات میں کمی کے لیے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کے لئے درکار سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد مل سکے۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس ان کوششوں میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

گریٹ برٹن ۔ چائنہ سینٹر کے صدر اور کابینہ آفس کے سابق وزیر ڈیوڈ لیڈنگٹن اور وفد کے دیگر ارکان کہا کہ دورہ چین سے انہیں چین میں ترقی سے متعلق بہتر معلومات حاصل ہوئی ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع سے متعلق مزید آگاہی حاصل کی ہے۔

چین سے متعلق جاننے اور مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون کو فروغ دینے کے لئے انہوں نے برطانیہ کے تمام شعبوں سے وابستہ زیادہ سے زیادہ افراد کو چین لانے پر آمادگی ظاہر کی۔