• Portland, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی اعلیٰ سیاسی مشیر سے وینزویلا کے وزیر خارجہ کی ملاقاتتازترین

June 07, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ سے وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گل پنٹو نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ گزشتہ برس دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر چین ۔ وینزویلا تعلقات کو ہر قسم کے حالات کی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے دوطرفہ تعلقات ایک نئے تاریخی دور میں آگے بڑھے۔

وانگ نے کہا کہ وینزویلا کے ساتھ ملکر چین دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر دیکھتا ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جاسکے جس سے چین ۔ وینزویلا دوستی کو فروغ ملے اور اگلے 50 برس میں چین۔ وینزویلا تعلقات میں مشترکہ طور پر ایک بہتر مستقبل کی تشکیل ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی کی قومی کمیٹی چین وینزویلا تعاون میں سازگار ماحول پیدا کرنے اور مزید مثبت عوامل جمع کرنے کو تیار ہے۔

ملاقات کے دوران وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گل پنٹو نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں وینزویلا۔ چین تعلقات اپنی تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہوچکے ہیں۔

یوان گل پنٹو نے مزید کہا کہ چین کے تجویز کردہ عالمی اقدامات کی وینزویلا مکمل تائید کرتا ہے۔ وہ چین کا سب سے قابل بھروسہ دوست رہے گا،ایک چین اصول کی سختی سے پاسداری کرے گا اور وینزویلا۔ چین ہر قسم کے حالات کی اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کے لئے ملکر کام کرے گا۔