نانجنگ(شِنہوا)چین کی ایک عدالت نے ایک شخص کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
سوژو میونسپل انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے پیر کو جان شنگ وان لیونگ کو عمر قید کی سزا سنائی جو چین کے ہانگ کانگ میں مستقل رہائش اور امریکی پاسپورٹ کا حامل ہے۔
عدالتی فیصلےکے مطابق یکم مئی 1945 کو پیدا ہونے والے لیونگ کو زندگی بھر کے لیے سیاسی حق سے محروم کر دیا گیا ہے اور اس کے ذاتی اثاثوں میں سے 5 لاکھ یوآن (تقریباً 71ہزار 800 ڈالر) بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔
عدالت کے مطابق صوبہ جیانگ سو کے سوژو میں ریاستی سیکورٹی حکام نے اپریل 2021 میں لیونگ کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیاں کرنے کا شبہ ظاہر کرنے کے بعد اس کے خلاف ضروری اقدامات کیے تھے۔