بیجنگ (شِنہوا) چین کی عدالتوں نے 2014 سے 2023 کے دوران ملک بھر میں ماحولیات اور وسائل سے متعلق تقریباََ 19 لاکھ مقدمات کے فیصلے کئے۔
چین کی اعلیٰ عوامی عدالت کے مطابق ان میں سے 2019 سے 2023 کے دوران 10 لاکھ 30 ہزار مقدمات نمٹائے گئے، جو گزشتہ 5 برس کی مدت کی نسبت 18.9 فیصد زائد ہیں۔
اعلیٰ عوامی عدالت نے کہا ہے کہ مختلف سطح کی عدالتوں میں ماحولیات اور وسائل سے متعلق مقدمات کے لئے قائم عدالتوں کی تعداد 2023 میں بڑھ کر 2 ہزار 813 ہوگئی جبکہ 2014 میں ان عدالتون کی تعداد صرف 134 تھی۔ یہ مقدمات کو زیادہ پیشہ ورانہ انداز سے نمٹانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
اعلیٰ عوامی عدالت کے مطابق 2014 سے اب تک ماحولیات اور وسائل سے متعلق مقدمات کے لئے کل 21 عدالتی تشریح وضح کی گئی یا ان پر نظرثانی ہوئی۔ 22 دستاویزات کا اجرا ہوا اور 423 عمومی مقدمات کو آگاہی کیلئے جاری کیا گیا۔