بیجنگ(شِنہوا) چین کی عدالتوں نے 2022 کے دوران ماحولیات اور وسائل کے حوالے سے ملک بھر میں 2لاکھ46ہزار104مقدمات کا فیصلہ کیا۔
سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں گزشتہ سال کے دوران ماحولیاتی اور وسائل کے امورسے متعلق عدالتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے،جنگلات اور جنگلی جانوروں کے تحفظ سمیت مسائل پر عدالتی تشریحات پر عملدرآمد میں ایس پی سی کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس پی سی نے چھنگھائی-تبت سطح مرتفع میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاہ مٹی کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے لیے رائے پیش کی، جس سے ملک میں ماحولیاتی اور وسائل کے تحفظ سے متعلق قانونی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس پی سی نے ماحولیاتی اور وسائل سے متعلقہ مفاد عامہ اور ٹھوس فضلہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درجنوں عام مقدمات بھی شائع کیے ہیں۔