• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی عدالتوں نے ثالثی کی مدد سے پہلی سہماہی میں 24 لاکھ 90 ہزار سے زائد تنازعات حل کئےتازترین

May 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک بھر میں مختلف نوعیت کے تقریباً 87 لاکھ 50 ہزار مقدمات کے فیصلے کئے گئے جن میں سے 24 لاکھ 90 ہزار سے زائد مقدمات قانونی چارہ جوئی سے قبل ثالثی کے ذریعے نمٹادیئے گئے۔

اعلیٰ عوامی عدالت کے مطابق اس مدت کے دوران 38 لاکھ 20 ہزار سے زائد تنازعات پر ثالثی کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 13.69 فیصد زائد ہے۔

اعلیٰ عوامی عدالت نے کہا ہے کہ قانونی چارہ جوئی سے قبل ثالثی نے تنازعات نمٹانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

اعلیٰ عوامی عدالت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران ملک بھر کی عدالتوں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ مقدمات نمٹائے جبکہ گزشتہ برس کی مدت کی نسبت دیوانی اور کاروباری مقدمات، انتظامی اور قانون کے نفاذ سے متعلق مقدمات میں کمی ہوئی۔

اعلیٰ عوامی عدالت نے عوامی ثالثی پلیٹ فارم قائم کیا تھا جسے نچلی سطح تک فروغ دیا گیا۔

مارچ کے اختتام تک 1 لاکھ 57 ہزار پرائمری سطح کے حکمرانی یونٹس، 34 ہزار پیشہ ور ثالثی تنظیمیں اور 77 ہزار ثالث افراد ثالثی کے کام میں مصروف رہے۔