• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی آئل کمپنی کا مصر کے ساتھ پیٹرولیم تعاون بڑھانے پر غورتازترین

July 14, 2023

قاہرہ(شِنہوا)  چین کی نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی (این پی آئی سی) نے مصر کے تیل و گیس شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی کے چیئرمین وانگ یوتاؤ نے مصر کے وزیر پٹرولیم و معدنی وسائل طارق المولا کو ایک اجلاس میں بتایا کہ ان کی کمپنی مصر میں خام تیل کی پیداوار بڑھانے میں مدد کے لئے سرمایہ کاری میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فریقین نے نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی اور مصری پیٹرولیم شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی،  چائنہ ژین ہوا آئل کمپنی کا  ذیلی ادارہ ہے جو 2014 سے پیٹرو امیر پیٹرولیم کمپنی کے ساتھ اشتراک سے مصر میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کا کام کررہا ہے۔

المولا نے مصر میں نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی کے توسیعی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مصر بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے تاکہ  پیٹرولیم کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔