• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی علاقے چھنگ ہائی ۔ شی ژانگ سطح مرتفع میں موسمیاتی تبدیلی سے گرمی اور نمی کا امکانتازترین

April 08, 2024

لان ژو (شِنہوا) چینی محققین نے پیشگوئی کی ہے کہ چھنگ ہائی ۔ شی ژانگ سطح مرتفع کے شمالی حصے میں گلوبل وارمنگ گرمی اور نمی کا سبب بنے گی۔

شمالی چھنگ ہائی-شی زانگ سطح مرتفع موسمیاتی اعتبار سے حساس علاقہ ہے جو مون سون اور مغربی ہوا سے متاثر ہوتا ہے۔ یوں اس خطے کو عالمی موسمیاتی تبدیلی میں حصہ دار سمجھا جاتا ہے۔

لان ژو یونیورسٹی کے کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے محققین نے وسط ہولوسین گرم دور میں خطے میں نم ۔ خشک تبدیلیوں، قرون وسطی کی موسمیاتی بے قاعدگی ،موجودہ گرم  اور مستقبل کے گرم دور کا موازنہ پالیوکلائمیٹ کے نقطہ نگاہ سے کیا۔

جرنل سائنس چائنہ ، ارتھ سائنسز میں شائع شدہ تحقیقی مضمون کے مطابق محققیق کے مشاہدے میں آیا ہے کہ وسط ہولوسین گرم دور بنیادی طور پر مدار کو کنٹرول کرنے والے مشرقی ایشیائی موسم گرما کے مون سون سے متاثر ہوتا اور خطے میں گرم و مرطوب موسم کا سبب بنتا ہے۔یہ مسلسل بڑھتا درجہ حرارت مغربی پٹی کی سمت وسیع ہوکر بتدریج مرطوب موسم کا باعث بنے گا۔

تحقیق کے مطابق مستقبل میں نم ۔ خشک تبدیلیاں ہولوسین کے وسط گرم دور سے زیادہ مماثلت رکھیں گی۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے چھنگ ہائی -شی ژانگ سطح مرتفع کے شمالی حصے کے گرم اور نم ہونے کے باوجود چین میں موسمیاتی اقسام کے مجموعی پیٹرن تبدیل نہیں ہوں گے۔

لان ژو یونیورسٹی کے پروفیسر لی یو نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی عمومی طور پر گردشی ہوتی ہے اور ماضی کے گرم دور میں خشک اور نم تبدیلیاں موسم کی پیشگوئی کے لئے ایک تاریخی حوالہ مہیا کرسکتی ہیں۔