• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی عوام کا زرد شہنشاہ ہوانگ دی کو خراج عقیدتتازترین

April 05, 2024

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں منعقدہ ایک تقریب میں سمندرپار چینیوں سمیت 400 سے زائد چینی باشندوں نے ہوانگ دی کو خراج عقیدت پیش کیا جنہیں زرد شہنشاہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ تقریب روایتی طور پر چھنگ منگ یا مقبرے کی صفائی کے دن پر منعقد کی جاتی ہے، جو رواں سال گزشتہ جمعرات کو منایا گیا۔ چینی عوام چھنگ منگ تعطیلات میں خاندان کے فوت شدہ افراد کا سوگ مناتے ہیں اور اپنے آباؤ اجداد کے لئے عبادت کرتے ہیں۔

ہوانگ  دی کو چینی تہذیب کا بانی اور تمام چینی افراد کا مشترکہ جد سمجھا جاتا ہے۔

شرکاء نے  تقریب کے دوران ہوانگ دی کی یادگار پر پھول چڑھائے۔تقریب میں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین پھنگ چھنگ ہوا، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرپرسن جیانگ ژوجون، چینی کومن تانگ پارٹی کے سابق چیئرمین ما ینگ جیو، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ شانشی صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری ژاؤ یی دے کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان امور دفتر اور ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کے سربرہ سونگ تاؤ نے شرکت کی۔

رواں سال کی تقریب کی میزبانی شانشی کی صوبائی حکومت، ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر، اسٹیٹ کونسل کے سمندرپار چینی امور دفتر اور آل چائنہ فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز نے مشترکہ طور پر کی۔