بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ میں پیش کردہ ایک سرکاری ورک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت کا مرکز کامریڈ شی جن پھنگ ہیں جن کی بدولت چینی عوام میں کسی بھی مشکل یا رکاوٹ پر قابو پانے کی ہمت، بصیرت اور طاقت موجودہے۔
گزشتہ ایک برس کے دوران چین کو بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر دنیا نے کمزور معاشی بحالی، بڑھتے جغرافیائی سیاسی تنازعات کے علاوہ بڑھتی تحفظ پسندی اور یکطرفہ اقدامات کا سامنا کیا ۔ اندرون ملک کوویڈ-19 کی تین برس جاری رہنے والی وباء کے بعد چین کی معاشی بحالی اور ترقی کو درپیش کئی مشکلات ابھی تک حل طلب ہیں۔جب بڑے اوردیرینہ مسائل زیادہ واضح ہوجائیں تو کئی نئے مسائل بھی ابھرتے ہیں۔
رپورٹ میں ملک کو درپیش متعدد مشکلات اور مسائل کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے مثلاً چین کی پائیدار معاشی بحالی اور ترقی کی بنیاد بڑی حد تک ٹھوس نہیں ہے اور اب بھی مؤثر طلب میں کمی پائی جاتی ہے ۔
کچھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو اپنی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔ ملک کو مجموعی طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور روزگارکے ڈھانچے دونوں پر دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ کچھ بلدیاتی حکومتیں مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی امور میں بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے۔ فضول رسمی کارروائیاں اور بیوروکریٹک رکاوٹیں اب بھی شدید ہیں۔کچھ اہلکاروں میں کام کے معیار پر پورے اترنے کی صلاحیت نہیں ہے وہ ذمہ داریوں سے بچتے اور اپنا کام میں لاپرواہی کرتے ہیں جبکہ بعض شعبوں میں بدعنوانی ایک عام مسئلہ ہے۔